حکومت فوج کے بیان کو تعمیر ی اور مثبت سمجھے اور گورننس کی خامیاں دورکرے،صاحبزادہ حامد رضا
محمود خان اچکزئی ایسی باتیں نہ کریں جس سے اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوں، ریاض حسین شاہ سے ملاقات
جمعرات 12 نومبر 2015 23:24
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا ہے کہ حکومت فوج کے بیان کو تعمیر ی اور مثبت سمجھے اور گورننس کی خامیاں دورکرے۔محمود خان اچکزئی ایسی باتیں نہ کریں جس سے اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوں۔سول ادارے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکام ہو گئے ہیں۔ حکومت آرمی چیف کے پیغام کو سمجھے اور گورننس کو بہتر بنائے۔
نیشنل ایکشن پلان کے صرف ان حصوں پر عمل ہوا ہے جس کا تعلق عسکری اداروں سے ہے۔کرپشن کیسوں پر پیش رفت نہ ہونا المیہ ہے۔مودی کی پالیسیوں سے بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔ سپیکر کے انتخاب نے پی پی اور ن لیگ کی نورا کشتی ثابت کر دی ہے اور واضح ہو گیا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک انصاف ہی حقیقی اپوزیشن ہے۔(جاری ہے)
اپوزیشن متحد نہ ہوئی تو حکومتی من مانیاں جاری رہیں گی ۔
اپوزیشن کا گرینڈ الائنس وقت کی اہم ضرورت ہے۔حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ حکومت نے زلزلہ متاثرین کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید ریاض حسین شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت بلدیاتی اداروں کی مالی خود مختاری یقینی بنائے۔بھارت کی مضموم کاروائیوں کو سفارتی سطح پر بے نقاب کیا جائے۔پاکستان کی نظریاتی اسا س کے خلاف سازشیں تیز ہو چکی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے علاوہ ہرسیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.