فیصل آباد کی میئر شپ میں تاجروں کو نمائندگی دی جائے، تاکہ تاجر طبقہ کے مسائل حل ہوسکیں،عباس حیدر شیخ
جمعہ 13 نومبر 2015 22:04
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) مندر گلی نمبر2کے صدر اور جنرل سیکرٹری سٹی کلاتھ بورڈ رجسٹرڈ عباس حیدر شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد کی میئر شپ اور ڈپٹی میئر کیلئے تاجروں کو نمائندگی دی جائے تاکہ تاجر طبقہ کے بڑھتے ہوئے مسائل حل ہوسکیں ‘ فیصل آباد کی تاجر برادری وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ محمد امین بٹ کو میئر کیلئے نامزد کیا جائے کیونکہ محمد امین بٹ کا شمار شہر کے ایسے سیاستدانوں میں ہوتا ہے جن کا دامن کرپشن سے صاف ہے اور انہوں نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے جبکہ عوامی مسائل کے حل اور تاجر کاز کیلئے بھی موصوف کی خدمات کو کسی طرح بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔
محمد امین بٹ پر اہل علاقہ سٹی کونسل نمبر 1 کا اعتماد ہی ان کی کامیابی کی دلیل ہے ‘ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موصوف کی خدمات کے پیش نظر انہیں فیصل آباد سٹی کی میئر شپ کے لئے نامزد کیا جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہے کہ CC-1 سے معروف تاجر رہنما امین بٹ کی کامیابی کارکنوں اور تاجر برادری کی فتح ہے۔ امین بٹ نے حلقہ کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ CC-1 کے عوام نے امین بٹ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا۔
انہوں نے کہا کہ امین بٹ کی پارٹی اور عوامی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انہوں نے ہر اچھے اور برے وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور کارکنوں کے حوصلے بنائے رکھے یہی وجہ ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں عوام نے امین بٹ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا۔ ہم وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امین بٹ کی پارٹی خدمات اور کارکنوں کی آواز کو سنتے ہوئے انہیں ڈپٹی میئر نامزد کریں تاکہ کارکنوں کے حوصلے بلند ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قومی فضائی کمپنی کافیصل آباد سے غیر ملکی پروازوں کیساتھ ساتھ ڈومیسٹک پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ
-
ٹ*وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس
-
شہباز شریف کے جعلی فارم 47 حکومت کا خیبر پختونخوا سے تعصب انتہا کو پہنچ گیا ہے،بیرسٹرسیف
-
5 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار
-
مریم نواز کی حلقہ پی پی 159سے بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
-
ساری رات نیند نہیں آئی، یاسمین راشد نے سروسز ہسپتال لاہور کو جیل سے بدتر قرار دے دیا
-
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ پرشادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج معاملے پرکمیٹی تشکیل دیدی
-
عید الضحی کے موقع پرشہری علاقوں کے قریب مویشی منڈیوں کے 5 عارضی سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، کمشنرساہیوال
-
قائمقام صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی کراچی کا سرکاری دورہ مکمل ،ملتان روانہ ہو گئے
-
غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈروں کی خرید وفروخت پرپابندی عائد
-
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا ڈھاکہ میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ایرانی سفیر سے تعزیت کا اظہار
-
پی آئی اے کی پرواز 171 طلبا کو لے کر کرغزستان سے کراچی پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.