ٹ*وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس

ّ داسو ہائیڈرو پراجیکٹ حملہ کے چینی متاثرین کے لیے 25 لاکھ 80 ہزار ڈالر معاوضہ کی منظوری

جمعرات 23 مئی 2024 20:50

ٹ*وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس
+اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2024ء) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں داسو ہائیڈرو پراجیکٹ حملہ کے چینی متاثرین کے لیے 25 لاکھ 80 ہزار ڈالر معاوضہ کی منظوری دیدی گئی ۔وزارت خزانہ کے مطابق داسو ڈیم پر کام کرنے والے 6 چینی س*باشندے 26 مارچ کو دہشت گردی کے حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

یہ رقم چینی باشندوں کے لواحقین کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ رقوم ادا کرے گا۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روزویلٹ ہوٹل نیویارک کے اخراجات کے لیے 80 لاکھ ڈالر جاری کرنے کی منظوری بھی دیدی ،روزویلٹ ہوٹل کی 2020 میں بندش کے بعد سے نیشنل بینک سے 15 کروڑ ڈالر کا قرض لیا جا چکا ہے ہے۔ای سی سی نے ایرا کے لیے ایک ارب 2 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کرنے کی منظوری دی اور پاکستان اسٹیل مل کی جانب سے سوئی سدرن کے بل ادا کرنے کے لیے رقوم کی منظوری دی اسلام آباد انتظامیہ کے منصوبوں کے لیے ساڑھے 5 کروڑ روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔

(جاری ہے)

متعددی امراض سے بچاؤ کے وفاقی پروگرام کے لیے 12 ارب روپے سے زائد کی بھی منظوری اور پاور ڈویڑن کے لیے ترقیاتی اخراجات کی مد میں 2 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد رقم ،نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیکنیکل ضمنی گرانٹ کے لیے 18 کروڑ 45 لاکھ روپے کی منظوری دیدی گئی۔