پی آئی اے کی پرواز 171 طلبا کو لے کر کرغزستان سے کراچی پہنچ گئی

جمعرات 23 مئی 2024 11:36

پی آئی اے کی پرواز 171 طلبا کو لے کر کرغزستان سے کراچی پہنچ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) پی آئی اے کی پرواز 171 طلبا کو لے کر کرغزستان سے کراچی پہنچ گئی۔ترجمان پی ائی اے کے مطابق قومی ایر لائن پی آئی اے کا کرغزستان سے پاکستانی طالب علموں کو بحفاظت اپنے وطن لانے کا سلسلہ جاری ہے،جمعرات کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 6260 سے 171 مسافر صبح آٹھ بج کر 5 منٹ پر کراچی پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کی جمعرات کے دن مزید دو پروازیں بشکیک کے لیے روانہ ہوگی،پہلی پرواز دوپہر 2 بجے لاہور سے روانہ ہوگی،جبکہ دوسری پرواز کوئٹہ سے رات 11 بجے اڑان بھرے گی۔ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق پروازیں آپریٹ کر رہی ہیں اور اپنے ہم وطنوں کی خدمت کے لیے دستہ اول کے طور پر ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔