Live Updates

مریم نواز کی حلقہ پی پی 159سے بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

جمعرات 23 مئی 2024 15:12

مریم نواز کی حلقہ پی پی 159سے بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حلقہ پی پی 159 سے بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیاگیا۔

(جاری ہے)

جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے مہرشرافت علی کی درخواست پرسماعت کی۔درخواست گزار پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار مہر شرافت علی کا وکیل ٹربیونل کو مطمئن نہ کرسکا۔عدالت نے مریم نواز کی کامیابی کے خلاف درخواست کو انتظار میں رکھ لیا۔ جسٹس سلطان تنویر احمد کا کہنا ہے کہ اطلاع کا بیان حلفی فائل میں موجود نہیں ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات