پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں ویب سائیٹس کے ذریعے معلومات کی فعال فراہمی کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد
جمعہ 13 نومبر 2015 22:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب ریسورس مینجمنٹ پروگرام کے زیر اہتمام گذشتہ روز ویب سائیٹس کے ذریعے معلومات کی فعال فراہمی کے عنوان سے ایک ورکشاپ پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں منعقد کی گئی ۔ منعقدہ ورکشاپ میں صوبائی محکمہ جات کے سینئر متعلقہ افسران سمیت فوکل پرسنز ، پبلک انفارمیشن افسران اور پنجاب ریسورس مینجمنٹ پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹرز علی جلال ، سحر انیس ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز حسن طارق اور حمیر انور شریک ہوئے۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انفارمیشن کمشنر، پنجاب انفارمیشن کمیشن مختار احمد علی نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری محکموں کی ویب سائیٹس کے ذریعے سے شہریوں کے لیے مفید معلومات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے ۔(جاری ہے)
اور اس ضمن میں محکموں کو تکنیکی مدد بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں حکومتی محکموں کی ویب سائیٹس کی بحالی اور اس کو جدید بنانے کے حوالے سے حکومت پنجاب کی کاوشوں کا بھی ذکر کیا ۔
ورکشاپ کے شرکاء سے ڈپٹی پروگرام ڈائریکٹر پنجاب ریسورس مینجمنٹ پروگرام علی جلال اور ڈپٹی پروگرام ڈائریکٹر سحر انیس نے بھی خطاب کرتے ہوئے معلومات کی فراہمی کے حوالے سے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ ورکشاپ میں محکموں کو ویب سائیٹس سے متعلقہ در پیش مشکلات اور اس کے حل کو بھی زیر بحث لایا گیا۔مزید اہم خبریں
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.