آرمی چیف امریکی دورے کے بعد 3 روز کیلئے برازیل جائیں گئے ،آئی ایس پی آر، آئیوری کوسٹ میں جنرل راحیل شریف امن مشن پر تعینات پاکستانی فوجیوں کے ساتھ کچھ وقت گزاریں گے،عاصم باجوہ

اتوار 15 نومبر 2015 23:22

آرمی چیف امریکی دورے کے بعد 3 روز کیلئے برازیل جائیں گئے ،آئی ایس پی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکہ کے دورے کے بعد برازیل کے 3 روزہ دورے پر جائیں گئے ۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی لیفٹنٹ جنرل عاصم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکہ کا 5 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد 3 دن کیلئے برازیل جائیں گے ۔

(جاری ہے)

آئیوری کوسٹ میں امن مشن پر تعینات پاکستانی فوجیوں سے ملاقات کریں گے اور کچھ وقت انکے ساتھ گزاریں گے ۔