یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے طلباء کا کل بھرپور احتجاج کا اعلان

پیر 16 نومبر 2015 17:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 نومبر۔2015ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے طلباء اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد یونیورسٹی کے طلباء نے کل بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ یہ مذاکرات پیر کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

مذاکرات کے بعد یونیورسٹی طلباء کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ مذاکرات میں ناکامی کے بعد انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے اور انتظامیہ نے احتجاج کی کال دینے پر یونیورسٹی طلباء کو دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔ طلباء کے مطابق ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کار دائرہ کار پنجاب تک بڑھا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :