کوئٹہ شہر اورہنہ اوڑک سمیت گردونواح میں گیس پریشر میں کمی اور پینے کے پانی کی قلت

برساتی نالوں کی بندش وٹھوٹ پوٹ حکومتی نااہلی ہے، جماعت اسلامی

پیر 16 نومبر 2015 21:29

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر ڈاکٹر محمدا براہیم نے کہا کہ کوئٹہ شہر اورہنہ اوڑک سمیت گردونواح میں گیس پریشر میں کمی اور پینے کے پانی کی قلت ، برساتی نالوں کی بندش وٹھوٹ پوٹ حکومتی نااہلی ہے حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ہیلے بہانے اوربے عمل اعلانات وخالی خولے دعوے کر رہے ہیں ۔

سخت سردی اور گیس پریشر میں کمی نے عوام کو ذہنی کوفت وپریشانی میں مبتلاکر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر اندرون شہر سمیت ہنہ اوڑک نواکلی وگردونواح میں گیس پریشر کی کمی کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں معمولی بارش سے شہر کی گلیوں اور سڑکوں کا سیلاب ودریا کی شکل اختیار کرنے سے روکھنے کیلئے مخلصانہ وعملی کام کیا جائیں پیڈپارکنگ سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے موجودہ بلدیاتی حکومت کے آنے سے عوام کے مسائل میں کوئی کمی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔سرکاری ملازمین ودیگر شعبوں کااحتجاج ،ان کے مسائل پر توجہ نہ دینا زیادتی وغفلت اور کوتاہی ہے جماعت اسلامی شہریوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کیلئے جدوجہد کرتی رہیگی۔