وزیراعظم جتنی چاہیں پری پول دھاندلی کرلیں، مقابلہ کروں گا: جہانگیر خان ترین کا چیلنج

muhammad ali محمد علی پیر 16 نومبر 2015 22:49

وزیراعظم جتنی چاہیں پری پول دھاندلی کرلیں، مقابلہ کروں گا: جہانگیر ..
لودھراں (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16 نومبر 2015 ء) جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جتنی چاہیں پری پول دھاندلی کرلیں، وہ ان کا مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئیر رہنما جہانگیر خان ترین نے وزیراعظم نواز شریف کو چیلنج کیا ہے۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہے نواز شریف نے کسی ضمنی انتخاب کیلئے حلقے کا دورہ نہیں کیا لیکن وہ لودھراں کا دورہ کرنے پر مجبور ہوگئے۔ وزیراعظم نواز شریف چاہیں جتنی مرزی پری پول دھاندلی کرلیں لیکن وہ ان کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔