پریتی زنٹاغصے میں میڈیا پر برس پڑیں

منگل 17 نومبر 2015 14:31

پریتی زنٹاغصے میں میڈیا پر برس پڑیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 نومبر۔2015ء)بولی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی طرف سے میڈیا پر انھیں اور اداکارہ رانی مکھرجی کو90کی دھائی کی اداکارائیں کہنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔40سالہ اداکارہ کی طرف سے دیوالی کے موقع پر اپنی اور حاملہ اداکارہ رانی مکھرجی کی تصویر مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی تھی۔

اداکارہ کی طرف سے ٹویٹر پر کہا گیا کہ انھیں یہ سن کر انتہائی حیرت ہوئی کہ لوگ ہماری 90کی دھائی میں بننے والی فلمیں بہت یاد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کی طرف سے انکا غلط امیج عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے 1998ء میں صرف ”دل سے“ اور ”سولجر “میں اداکاری کی تھی۔ انکا کہنا تھا کہ محض چند فلمیں 90کی دھائی کے اواخر میں کرنے سے ہم دونوں اداکاریں کیسے 90کی دھائی کی اداکارائیں کہلا سکتی ہیں۔واضح رہے دونوں اداکارائیں ”چوری چوری چپکے چپکے“ اور ”کبھی الوداع نہ کہنا“ جیسی عمدہ فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کر چکی ہیں۔پریتی زنٹا آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”بھیا جی سپرہٹ“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں