سرسید یونیورسٹی نے روبوٹک مقابلے روبو اسپرنٹ میں اول پوزیشن حاصل کرلی

منگل 17 نومبر 2015 22:44

کراچی ۔ 17 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 نومبر۔2015ء) سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے گزشتہ دنوں آل پاکستان میگا روبوٹک مقابلے ”روبواسپرنٹ“ میں حصہ لیا جس کا اہتمام پی اے ایف کراچی انسٹی ٹیوٹ آف اکانومکس اینڈ ٹیکنالوجی میں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس مقابلے کے لئے ایس ایس ایل وژن کے ذریعے خودکار اور دستی روبوٹس تیار کئے گئے تھے۔ مقابلے میں سر سید یو نیورسٹی کے شعبہ الیکٹرانک انجینئرنگ کے طلباء نے سینئر جنرل کیٹگری میں اول پوزیشن، جبکہ سینئر اسپیشل کیٹگری میں دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کیں۔