پشاور، وزیر اعلی پرویز خٹک کا محکمہ صحت کے ٹینڈر کے عمل میں بے قاعدگیوں کا سخت نوٹس ،تحقیقات کا حکم

منگل 17 نومبر 2015 23:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ادویات کی خریداری کیلئے محکمہ صحت کے ٹینڈر کے عمل میں مبینہ بدنظمی اور بے قاعدگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے کی مکمل تحقیقات اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ مذکورہ ٹینڈر کیلئے سپلائرز کی پری کوالیفیکیشن کے عمل کو قواعد کے مطابق ہر لحاظ سے مکمل طور پر شفاف بنائے اور محکمہ کا جو بھی افسر یا اہلکار کسی قسم کی بے قاعدگی یا بدعنوانی کا مرتکب پایا جائے اسے ہر گز نہ بخشا جائے۔

متعلقہ عنوان :