تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نااہلی کا خطرہ پیدا ہوگیا
محمد علی بدھ 18 نومبر 2015 21:21
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.18 نومبر 2015 ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نااہلی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔یہ خطرہ ریحام خان سے نکاح کورجسٹر نہ کروانے کے باعث پیدا ہوا ہے۔ پاکستان کے مسلم فیملی لاء آرڈیننس 1961 کی شق 5 (2) کے تحت نکاح رجسٹرار متعلقہ یونین کونسل کے چیئرمین کے پاس شادی کو رجسٹر کرانے کا پابند ہے۔
تاہم عمران خان اور ریحام خان کا بنی گالہ میں ہونے والا نکاح متعلقہ اسسٹنٹ کمیشنر سیکرٹریٹ کے پاس رجسٹر نہیں ہوا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ممکن ہے کہ عمران خان اور ریحام خان کا نکاح کسی اور یونین کونسل میں رجسٹر ہوا ہو۔ تاہم اس حوالے سے عمران خان اور ریحام خان کا نکاح کروانے والے مفتی سعید نے تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے۔(جاری ہے)
جبکہ تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کی جانب سے بھی اس حوالے سے رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مسلم فیملی لاء 1961 کے تحت نکاح کو جان بوجھ کر رجسٹر نہ کروانا جرم ہے۔ اس جرم کے ثابت ہونے پر دلہا اور نکاح خواں کو تین ماہ جیل اور ایک ہزار رروپے جرمانے کی سزا دی جاتی ہے۔ جبکہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 470 کے تحت بھی ایسا کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ قائم کیا جا سکتا ہے اور جرم ثابت ہو جائے تو نکاح خواں کا لائسنس منسوخ کر دیا جاتا ہے۔ جبکہ عمران خان کے کیس میں انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے اور دوبارہ الیکشن لڑنے کیلئے بھی انہیں ناہلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.