سرکاری یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء کے بیرون شہر دوروں اور مطالعاتی ،قدیمی ٹورز پر پابندی کو مسترد کرتے ہیں، اے ٹی آئی

بدھ 18 نومبر 2015 22:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 نومبر۔2015ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے سرکاری یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء کے بیرون شہر دوروں اور مطالعاتی ،قدیمی ٹورز پر پابندی کو مسترد کرتے ہیں اے ٹی آئی ۔ایان علی کو وی آئی پی پروٹول اور بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر خواجہ علقمہ کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کرنا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے ،انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی رہنمااکرم رضوی کالاہورمیں منعقدہ تعلیمی سیمینار سے خطاب۔

انجمن طلبہ اسلام کے چیئرمین مرکزی میڈیا سیل محمد اکرم رضوی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے سرکاری یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء کے بیرون شہر دوروں اور مطالعاتی ،قدیمی ٹورز پر پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن تعلیم دشمن اقدامات سے باز آجائے ۔

(جاری ہے)

ہائر ایجوکیشن کمیشن تعلیم دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ء ہے ۔سیکریڑی ہائر ایجوکیشن کمیشن عرفان علی اپنے تعلیم دشمن فیصلوں پر نظر ثانی کرے ۔

ایسے فیصلے تعلیم دشمن پالیسیوں کا نیتجہ ہیں ۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اگراپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو عدالت سے رجوع کریں گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقدہ تعلیمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اکرم رضوی نے کہا بدنام زمانہ ایان علی کو وی آئی پی پروٹول اور بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر خواجہ علقمہ کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کرنا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے ۔

معمار قوم کے ساتھ توہین آمیز سلوک سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں ۔ریاستی ادارے دوہرا معیار ترک کر دیں ۔اساتذہ کی تذلیل ناقابل برداشت ہے ۔یہ واقعہ عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے ۔اور پوری دنیا پاکستانیوں کو بے حس قوم تصور کیا جا رہا ہے ۔تعلیم دوست وزیر اعلی کب چپ کا روزہ ٹوریں گے ۔انہوں نے مزید کہا انجمن طلباء اسلام اساتذہ کی عزت و تکریم کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی ۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اگر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پابندی عائد کی ہے تو کل سکیورٹی کے پیش نظر ہائر ایجوکیشن کمیشن تعلیمی اداروں کی بندش کا بھی اعلان کرے گی ۔سیمینار سے دیگر طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا