دیر بالا : حکومت متاثرین کی مدد کے لیے جو بھی کر سکتی تھی وہ کیا ، زلزلہ متاثرین میں امدادی رقم 25 نومبر سے پہلے تقسیم ہو جانی چاہئیے، وزیر اعظم نواز شریف کا زلزلہ متاثرین سے خطاب
سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 نومبر 2015 14:40
دیر بالا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 نومبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے زلزلہ متاثرہ علاقے پانا کوٹ کا دورہ کیا جہاں زلزلہ متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زلزلہ متاثرین کی امداد میں حکومت نے ایک گھڑی کی بھی تاخیر نہیں کی اور زلزلہ متاثرین کے ریلیف کے لیے اقدامات کیے، زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر انتہائی افسوس ہے. وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے لواحقین کی امداد کے لیے مختص کیے گئے 6 لاکھ روپے 25 نومبر تک لواحقین کو پہنچا دئے جائیں.
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مجھے میرا فرض اور ڈیوٹی یہاں تک لائی ہے زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن امداد کی جائے گی اور اس مشکل گھڑی میں حکومت اپنی عوام کے ساتھ ہے.(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ زلزلہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ، ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف بھی آپریشن ضربٍ عضب کامیابی سے جاری ہے. انہوں نے زلزلہ متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی.
انہوں نے بتایا کہ چکدرہ سے چترال تک سڑک تعمیر کیجائے گی . جبکہ لواری ٹنل آئندہ سال مکمل ہو جائے گی. زلزلہ متاثرین سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ آئندہ دو سے اڑھائی برس میں بجلی کی ترسیل میں بھی بہتری آئے گی اور بجلی جائے گی نہیں بلکہ آئے گی. وزیر اعظم نواز شریف نے زلزلہ متاثرین سے کہا کہ 50 ارب روپے کی رقم آپ کے علاقہ میں خرچ کی جا رہی ہے جانے والے واپس تو نہیں آسکتے لیکن دکھ کا مداوا ہی کیا جاسکتا ہے. انہوں نے کہا کہ 132 کے کے وی اے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کا اعلان کرتا ہوں جس سے پندرہ سال کی لوڈ شیڈنگ پر اڑھائی سال میں قابو پا لیا جائے گا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.