طلباء اور اساتذہ کرام کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 19 نومبر 2015 17:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء ) گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائی سکول‘ کاہنہ نو‘ لاہورکے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے بیت الاسلام سکول‘بی بلاک‘ الفیصل ٹاؤن‘ ضرار شہید روڈ‘لاہور‘سٹار سکول سسٹم‘ صدر گول چکر لاہور کینٹ‘گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ گلبرگII‘ لاہور‘ممتاز مونٹیسوری سکول‘ عثمانیہ چوک‘ ساندہ کلاں‘لاہور‘ العزیز ماڈل ہائی سکول‘ انصاری روڈ‘ اسلام پورہ‘لاہور‘گورنمنٹ آصفہ گرلز ہائی سکول‘ سید مٹھا بازار‘ لاہور‘گورنمنٹ خورشید ماڈل مڈل سکول‘ اندرون لوہاری گیٹ‘لاہور گیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 566تھی۔