امتحانات میں نقل پر قابو پانے کا جو ریکارڈ قائم ہوا ہے اسے برقرار رہنا چاہئے،پروفیسر انوار احمد زئی

جمعہ 20 نومبر 2015 18:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 نومبر۔2015ء)ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کلاس دہم سائنس اور جنرل گروپ کے ضمنی امتحانات برائے سال 2015کے پرسکون، شفاف اور بروقت مکمل کرنے پر ثانوی تعلیمی بورڈ کے تمام عملے، اساتذہ، ریٹائرڈ افسران، ویجلینس ٹیم کے اراکین، امتحانی مراکز کے سپرنٹنڈنٹس اور سینئر کوآرڈینیٹر کی خدمات کوسراہا ہے اور کہا ہے کہ ان امتحانات میں نقل پر قابو پانے کا جو ریکارڈ قائم ہوا ہے اسے برقرار رہنا چاہئے تاکہ سالانہ امتحانات میں بھی جائز امتحانی مراکز کے انتخاب میں پر امن ماحول میں امتحانات ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر بورڈ کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ضمنی امتحانات کے بروقت قابل قبول اور شفاف نتائج کو یقینی بنائیں۔