ایس ای سی پی کے زیر اہتما م کا مسیٹس لاہور میں آگاہی سیمینار منعقد کیاجائیگا
جمعہ 20 نومبر 2015 19:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان فنانشل سیکٹر میں موجود مواقعوں ، محفوظ سرمایہ کاری اور سرمایہ کاروں کے میں اعتماد میں اضافے اور طالب علموں میں بچتوں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے سے تسلسل سے آگاہی سیمینار منعقد کررہا ہے۔ ایس ای سی پی کے انوسٹر ایجوکیشن پروگرام کے تحت کامسٹس لاہور میں ایسے ہی ایک سیمینار کا اہتمام کیا۔
سیمینار کے شرکاء کو میوچل فنڈز، پنشن سکیموں‘ مضاربعہ اور سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا گیا۔ ایس ایس ی پی کے حکام فنانشل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے دستیاب سیکموں میں سرمایہ کاری کرنے کے قانونی طریقہ کار ، فوائد اور سرمایہ کاروں کو حاصل تحفظ سے بھی آگاہ کیا۔(جاری ہے)
۱یس ای سی پی کے انوسٹر ایجوکیشن پروگرام کے تحت شروع کیا جانے والا ویب پورٹل ’ جمع پونجی ‘ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے عوام کو مختلف مالیاتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقعوں اور ان سے متعلق قوائد و ضوابط اور ضروری احتیاطی تدابیر سے متعلق آگہی فراہم کرتا ہے ۔
اس ویب پورٹل کو عوام اور خاض طور پر سرمایہ کاروں کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ طالب علموں کو انوسٹر ایجوکیشن کیلئے خصوصی طور پر بنائے گئے ویب پورٹل ’ جمع پونجی ‘ کے پر دستیاب فنانشل سیکٹر اور سرمایہ کاری سے متعلق معلومات بارے بھی آگاہ کیا گیا ۔ اس پورٹل پر مختلف اقسام کی سرمایہ کاری کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر بھی دی گئی ہیں جبکہ اس کے ذریعے کمپنیوں کے ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹر ہونے کی تصدیق بھی کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کے جوابات ، جعلی سکیموں کو جاننے کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار ، مالیاتی منصوبہ بندی کے تناظر میں تیار کی گئی کمپیوٹر گیم اور دیگر سرگرمیاں اس پورٹل کا حصہ ہیں۔ طالب علموں نے ایس ای سی پی کے اقدام کو سراہا اور ایسے مزید پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سیمینار کے اختتام پر سرمایہ کاری کی سکیموں اور قوانین کے متعلق سیمینار کے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.