بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کرنے والوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک و پھانسیوں پر اقوام عالم کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے،قادر خان یوسفزئی
پیر 23 نومبر 2015 17:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) پختون رابطہ کونسل(پاکستان) کے چیئرمین قادر خان یوسف زئی نے جرگہ ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کرنے والوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک و پھانسیوں پر اقوام عالم کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے۔قادر خان یوسف زئی نے مزید کہا کہ بھارت متعدد بار اقرار کرچکا ہے کہ پاکستان توڑنے میں اس کا شر انگیز کردار تھا لہذا بھارت اور بنگلہ دیش میں پاکستان مخالف عناصر کو عالمی مجرم قرار دیا جائے اور محب الوطن پاکستانیوں کے خلاف مسلسل کاروائیاں انتہائی افسوس ناک او رحکومت کی کمزوری ہے۔
بنگلہ دیش پاکستان کی نظریاتی اساس دو قومی نظریئے کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا قائد اعظم محمدعلی جناح نے مشرقی پاکستان و مغربی پاکستان لسانیت کے نام پر نہیں بنایا تھا ، بنگلہ دیش کا بننا پاکستان اور قائد اعظم سے غداری ہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے والوں اور ’ ادھر تم ادھر ہم ‘ کے نعرہ تقسیم کرنے والوں اور مشرقی پاکستان جانے پر ٹانگیں توڑنے والوں کو غدار پاکستان قرار دیکر عبرت ناک سزائیں دینی چاہیے تھی ، پاکستان کو متحد رکھنے کی کوشش کرنے والوں نے چاہیے اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو اس وقت بھی پاکستان کیلئے جان و مال کی قربانی پیش کی اور بھارتی ، بنگالی ظلم سہے اور آج بھی بھارت کے قدموں میں بنگلہ دیش محب الوطن پاکستانیوں کی جان کی قربانیاں دے رہا ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.