کراچی ،کیوبن اسکالر شپ مکمل کرنے والے ڈاکٹرز کا پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی کے خلاف مظاہرہ
پیر 23 نومبر 2015 20:02
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) کیوبن اسکالر شپ مکمل کرنے والے ڈاکٹرز نے پیر کوپی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی کی جانب سے رجسٹریشن نہ ملنے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ زاور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔احتجاجی ڈاکٹر سے اظہار یکجہتی کے لیے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی کراچی پریس کلب پہنچے اور ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کیا ۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سرکاری خرچ پر 1ہزار طالب علموں کو کیوبا میں تعلیم مکمل کرنے لئے بھیجا گیا تھاجس پر 7ارب روپے خرچ ہوئے۔واپسی پر ان ڈاکٹرز سے پی ایم ڈی سی نے ان کو دوبارہ ہاؤس جاب کرنے کے لئے کہا جبکہ کیوبا بھیجنے سے پہلے ڈاکٹرز سے کہا گیا تھا کہ ان کو دوبارہ ہاؤس جاب کرنے کی ضروت نہیں ہے۔(جاری ہے)
کیوبا میں طب کی تعلیم کا بہتر نظام ہے ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی فوری طور پر ان ڈاکٹروں کو رجسٹریشن کرے اور پریکٹس کی اجازت دی جائے ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پی ایم ڈی سی نوجوان ڈاکٹروں کے مستقبل سے کھیل رہا ہے ۔ یہ ڈاکٹرزقوم کا اثاثہ ہیں ان کو پاکستان میں نوکریاں دی جائیں ۔ہمیں ان سے کام لینا چاہیے۔پی ایم ڈی سی ان کے ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچائے۔انہو ں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی گریجویشن کر کے واپس آنے والے ڈاکٹر ز کو فوری طور پر این او سی جاری کر کے مسئلہ حل کرے ورنہ ذمہ دار افسران کو سینٹ ،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں طلب کرکے جواب طلبی کی جائے گی۔ ان کوڈگریاں نہ جاری کرکے پاکستانی عوام کے 7سے8ارب روپے ضائع کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی کے مطابق یہ لوگ باہر گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مشرف کے دور میں ایچ ای سی کو اس حوالے سے فنڈز فراہم کیے گئے تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.