لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات نظر انداز کرنے اور طریقہ کار سے ہٹ کرپرائمری سے دسویں جماعت تک غلطیوں سے بھرپور اکیالیس کتب کی چھپائی کا عمل روک دیا،،،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ غلط چھپنے والی کتب سے نوجوان نسل کو کس طرف دھکیلا جا رہا ہے،،،، صاف دکھائی دے رہا ہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ غیر ذمہ دارانہ طریقے سے چل رہا ہے۔
عمر جمشید منگل 24 نومبر 2015 13:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 نومبر۔2015ء) لا ہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم کے باوجود پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایم ڈی نوازش علی اول جماعت سے دسویں جماعت تک چھپائی کے لئے بھجوائی جانے والی اکیالیس کتب کے مینو سکرپٹ کا ریکارڈ،،،پبلشرز سے کئے جانے والے معاہدوں کی تفصیلات اور مینو سکرپٹ کی حتمی منظوری کامکمل ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کر سکے۔
جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نونہالوں کی تعلیم و تربیت کا بندوبست کرنے والا اہم حکومتی ادارہ جس انداز سے چلایا جا رہا اس پر عدالت کو تعجب ہے۔ عدالتی احکامات نظر انداز کرنے اور کتب میں موجود غلطیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔درخواست گزاروں کے وکیل سعد رسول نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے قانون کو نظر انداز کرتے ہوئے حتمی مینو سکرپٹ نظر ثانی کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کی بجائے اول جماعت سے دسویں جماعت تک کی اکیالیس کتب کو چھپائی کے لئے بھجوا دیا۔(جاری ہے)
سرائیکستان اور ہزارہ کو صوبہ ظاہر کرنا چھوٹے بچوں کے ذہنوں کو پاکستان کی غلط تاریخ بیان کرنے کے متراد اف اور آئین کے آرٹیکل ایک اور دو کی نفی ہے۔انہوں نے کہا کہچھپائی کے لئے بھجوائی جانے والی فزکس،کیمسٹری ریاضی،،اور دیگر اہم علوم سے متعلقہ کتب میں قانونی طریقہ کار کے مطابق بڑی خامیوں کی اصلاح نہ کی گئی تو نونہال اور نوجوان طالبعلم پوری زندگی غلطی کو درست مانتے رہیں گے۔
جس پر عدالت نے عدالتی احکامات نظر انداز کرنے اور طریقہ کار سے ہٹ کرپرائمری سے دسویں جماعت تک غلطیوں سے بھرپور اکیالیس کتب کی چھپائی کا عمل روک دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر اول جماعت سے دسویں جماعت تک چھپائی کے لئے بھجوائی جانے والی اکیالیس کتب کے مینو سکرپٹ کا ریکارڈ،،،پبلشرز سے کئے جانے والے معاہدوں کی تفصیلات اور مینو سکرپٹ کی حتمی منظوری کامکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.