الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کی نااہلی سے متعلق کیس میں عمران خان کو 22دسمبر کو طلب کرلیا
منگل 24 نومبر 2015 14:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین کی نااہلی سے متعلق کیس میں عمران خان کو 22دسمبر کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شہری منصور عزیز نے الیکشن کمیشن میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کی تھی جس کی منگل کو چیف الیکشن کمشنر نے سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62-63پر پورا نہیں اترتے ،عمران خان نے وزیراعظم کے خلاف غلط بیانی کی اور ممبران الیکشن کمیشن کے بارے میں جھوٹ بولا اور الزامات لگائے ہیں لہذا ان کو نااہل قرار دیا جائے۔
جھوٹا شخص پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بن سکتا۔ سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22دسمبر کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا کہ عمران خان خود پیش ہوں یا وکیل کے ذریعے موقف پیش کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.