چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی تعیناتی پر وفاق اور آزاد حکومت کے درمیان معاملہ طے پا گیا

چیف جسٹس ہائی کورٹ غلام مصطفی مغل کے نام پر متفق

منگل 24 نومبر 2015 14:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی تعیناتی پر وفاق اور آزاد حکومت کے درمیان معاملہ طے پا گیا ، چیف جسٹس ہائی کورٹ غلام مصطفی مغل کے نام پراتفاق رائے طے پا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کا اہم ترین آئینی عہدہ طویل عرصہ سے خالی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا معاملہ شدت اختیار کرگیا تھا ریاستی حکمران جسٹس ریٹائرڈ خواجہ شہباز احمد کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کرانے پر بضد تھے لیکن کشمیر کونسل نے خواجہ شہباز احمد کو تعینات کرنے سے صاف انکار کردیا تھا وزیر امور کشمیر نے صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان سے صدر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا معاملہ زیر بحث رہا اور آخر میں وفاقی وزیر نے صدر آزاد حکومت کو اس بات پر راضی کرلیا صدر آزاد کشمیر چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے تین رکنی پینل دوبارہ چیئرمین کشمیر کونسل کو ارسال کرینگے جس میں چیف جسٹس ہائی کورٹ غلام مصطفی مغل کا نام بھی شامل ہوگا یاد رہے کہ اس سے قبل جو تین پینل کی سمری چیئرمین کشمیر کونسل کو ارسال کیا گیا تھا اس میں غلام مصطفی مغل کا نام شامل نہیں تھا لہذا قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے نئی سمری بھیجی جائے گی اور اگلے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران چیف الیکشن کمشنر آزاد حکومت کی تعیناتی عمل میں لانے کا غالب امکان ہے