فیصل آباد میں گیس کی فراہمی معطل نہیں ،طلب میں اضافہ ہوا ہے ، گیس کی فراہمی میں قلت کا سامنا ہے؛ پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم کا قومی اسمبلی میں جواب

منگل 24 نومبر 2015 15:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم شہزادی عمر زاری ٹوانہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں گیس کی فراہمی معطل نہیں بلکہ ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ گیس کی فراہمی کی قلت ہے اس لئے کچھ مشکلات کا سامنا ہے منگل کے روز قومی اسمبلی میں حاجی محمد اکرم کے توجہ مبذول نوٹس پر پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم شہزادی عمر زاری ٹوانہ نے کہا کہ فیصل آباد میں لوڈ مینجمنٹ 2005 کے مطابق گیس دی جا رہی ہے گیس کی ڈیمانڈ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ملک میں گیس کی قلت ہے لیکن اب سی این جی سیکٹر کو بھی ایل این جی دی جا رہی ہے اگر فیصل آباد کے لوگ بھی ایل این جی کے لئے میکنزم کے مطابق خواہاں ہیں تو انہیں بھی ایل این جی فراہم کی جائے گی