چوہدر ی برجیس طاہر کی میر غضنفر کو گلگت بلتستان کا گورنر مقر ر ہونے پردلی مبارکباد
وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر چوہدری محمدبرجیس طاہر کابیان
منگل 24 نومبر 2015 21:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے گلگت بلتستان کے نو منتخب گورنر میر غضنفر علی خان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر غضنفر علی خان ایک اعلیٰ کردار کی حامل شخصیت ہیں اور اُن کے خاندان کی پاکستان اور گلگت بلتستان کے لیے گراں قدر خدمات ہیں ، مجھے یقین ہے کہ میر غضنفر علی خان کے گورنر مقر ر ہونے سے وفاق اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے باہمی تعلقات اور بھی مضبوط ہوں گے اور گورنر و وزیر اعلیٰ کے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ سے گلگت بلتستان کے ترقی کے عمل میں مزید تیزی آئے گی۔
منگل کو اپنے ایک بیا ن میں چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھے گورنر مقرر کرنے میں جواعتماد کا اظہار کیا تھا میں نے اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اُس پر پورا اُترنے کی بھرپور کوشش کی اور میری سب سے بڑی کامیابی گلگت بلتستان میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد تھا جس کو اﷲ تعالیٰ کے فضل و کر م اور عوام کے تعاون سے پاکستان کے مثالی انتخابات کا درجہ ملا اور نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی ان انتخابات کے شفاف اور پرُ امن ہونے کی تصدیق کی گئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.