لاہور : الیکشن ٹربیونل کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد حکمت عملی تیار کی جائے گی ، پی ٹی آئی رہنما حامد زمان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 نومبر 2015 13:51

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 نومبر 2015 ء) : الیکشن ٹربیونل نے این اے 118 میں انتخابی عُذرداری کی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو مسترد کر دیا ہے . الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی رہنما حامد زمان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے ساتھ ہیں لیکن تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ہی کوئی حکمتٍ عملی اختیار کی جائے گی.

(جاری ہے)

حامد زمان نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوں معلوم ہو رہا تھا کہ فیصلہ کہیں سے لکھ کر آیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ تحریری فیصلہ ملنے کے بعد سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کریں گے . دوسری جانب ن لیگ کے کامیاب اُمیدوار ملک ریاض کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹربیونل نے تحریکٍ انصاف کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے ، مجھے عام انتخابات میں 60 ہزار کی لیڈ حاصل تھی ، پی ٹی آئی کے پاس تو اتنے ووٹ بھی نہیں ہیں. ملک ریاض نے کہا کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا.الیکشن ٹربیونل نے بھی میرے حق میں فیصللہ دے دیا ہے.