گیس پر یو ایف جی بڑھانے سے25ارب کا بوجھ تشویشناک ہے‘خادم حسین
گیس کی قیمتوں میں حال ہی میں اضافہ کے بعد دوبارہ اضافہ انڈسٹریز کو بحران میں مبتلا کردے گا‘ایگز یکٹو ممبر لاہور چیمبر
بدھ 25 نومبر 2015 17:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء ) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے اوگرا کی جانب سے گیس صارفین سے ان کاؤنٹڈ فار گیس(یو ایف جی ) میں ڈھائی فیصد اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس پر یو ایف جی بڑھانے سے صارفین پر25ارب کا بوجھ زیادہ تر سوئی گیس استعمال کرنے والے صنعتی صارفین پر پڑے گا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ گیس کمپنیاں گیس کی چوری روکنے میں ناکام رہی ہیں اور جو صارفین ایمانداری سے گیس کے بل باقاعدگی سے ادا کر رہے ہیں انہیں گیس چوری کی سزا کے طور پر ان کے بلوں میں یو ایف جی جو پہلے ہی ساڑھے چار فیصد وصول کیا جارہاتھا اب اس میں ڈھائی فیصد اضافہ کرکے عوام پر ناجائز طور پر بوجھ ڈالا جارہا ہے ۔(جاری ہے)
خادم حسین نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی ایما پرعوام پر40ارب کے ٹیکس کا نفاذ مختلف طریقوں سے کر رہی ہے جن میں پہلے ہی سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اب پھر دوبارہ یو ایف جی کے نام پر اضافہ گیس سے چلنے والی انڈسٹریز کو بحران میں مبتلا کردے گا۔
انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے انڈسٹریز کی پیداواری لاگت بڑھے گی اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مہنگی پیداوار کے باعث پاکستانی برآمدات بھی متاثر ہونگی جو پہلے ہی گراوٹ کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف مدوں میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے گیس کی چوری کو روکے تو گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی ضرورت ہی نہ رہے گی اور گیس کمپنیوں کا خسارہ بھی ختم ہوجائے گا۔مزید اہم خبریں
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.