ملک کے ممتاز شاعر ،دانشور ،ادیب و کالم نگار جمیل الدین عالی کی علم و ادب کیلئے خدمات نا قابل فراموش ہیں ،ان کی وفات سے علم کا ایک باب بند ہو گیا‘رائٹرز کونسل پاکستان کے صدر زین اے صدیقی
بدھ 25 نومبر 2015 21:28
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) رائٹرز کونسل پاکستان کے صدر زین اے صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کے ممتاز شاعر ،دانشور ،ادیب و کالم نگار جمیل الدین عالی کی علم و ادب کیلئے خدمات نا قابل فراموش ہیں ،ان کی وفات سے علم کا ایک باب بند ہو گیا لیکن ان کی چھوڑی ہوئی روشنی آنے والی نسلوں کے ذہنوں کو منور کر تی رہے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کوجمیل الدین عالی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
اجلاس میں جنر ل سیکریٹری ارشد مجید بدر ،غیور احمد خان ،یاسمین صدیقی ،ضیا الرحمن غیور و دیگر نے شرکت کی۔زین اے صدیقی نے جمیل الدین عالی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جمیل الدین عالی نے ملک میں علم وادب کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں ،انہوں نے پوری زندگی علم وادب کی خدمت میں گزاری وہ پاکستان سے سچی محبت کرتے تھے جس کے اظہار کیلئے انہوں نے قومی ترانے لکھے ،ان کی علمی ادبی خدمات ملک کیلئے سنہری باب کی حیثیت رکھتی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.