مہمند ایجنسی‘ افغانستان سے آئے شدت پسندوں کا پاکستانی سرحدی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار شہید، دو زخمی

جمعرات 26 نومبر 2015 11:37

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) افغانستان سے پاکستانی سرحدی علاقے میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اہلکارشہید اور دو زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تحصیل صافی میں شیخ بابا چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :