سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا موجودہ پارلیمانی پر تحفظات کا اظہار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 نومبر 2015 14:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 نومبر 2015 ء) : سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے موجودہ پارلیمانی پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے نئے صدارتی نظام کے لیے سینئیر وکلا اور صحافیوں کو خط لکھ دیا ہے، خط میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نیا صدارتی نظام حکومت قائم کیا جائے جو اعلیٰ جمہوری اقدار پر تشکیل دیا گیا ہو ، سابق چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت کے نام پرجو ہوا وہ ہم سب نے دیکھ لیا، اب ہمیں نئے صدارتی نظام کی ضرورت ہے ،نئے نظام میں عوامی نمائندگان قانون سازی تک محدود ہوں گے، جبکہ دیگر اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

افتخا چوہدری نے مزید کہا کہ آخرکب تک ہم نام نہاد اشرفیہ کی غلامی کا طوق گلے میں ڈالے رکھنا ہے ۔