لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینل کونسل ایکٹ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے پی ایم ڈی سی سے متعلق دائر ہونے والی تمام پٹیشنز کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 14:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار ڈاکٹر عبدالمنان کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ایکٹ کے تحت گلگت بلتستان کو کوئی نمائندگی نہیں دی گئی جو کہ اس صوبے میں بسنے والی پاکستانیوں سے امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس ایکٹ کے تحت پیشہ ور پروفیسروں اور ڈاکٹروں کی نمائندگی کو کم کر سرکاری ملازمین کی نمائندگی کو بڑھا دیا گیا ہے جو کہ آئین پاکستان سے متصادم اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ایم ڈی سی کے پانچ دسمبر کو ہونے والے انتخابات کو اس وقت تک روکا جائے جب تک گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کو نمایندگی کا حق دینے کی منظوری نہیں دی جاتی۔جس پر عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے عدالت عالیہ لاہور میں پی ایم ڈی سی کے خلاف زیر سماعت تمام پٹیشنز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کی ہدائت کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.