سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے سی ڈی اے کو وزارت کیڈ کی نگرانی میں دینے کا نوٹس لے لیا
سی ڈی اے کے افسران کی سرپرستی میں کچی آبادیوں اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے قیا م سے اسلام آباد میں کئی مسائل نے جنم لیا،کثیر المنزلہ عمارتوں نے شہر کا حسن تباہ کر کے رکھ دیا، ملوث افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، طلحہ محمود
جمعرات 26 نومبر 2015 20:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے سی ڈی اے کو وزارت کیڈ کی نگرانی میں دینے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ سی ڈی اے کی بار بار وزارتوں اورڈویژنوں میں تبدیلی سے کارکردگی متاثرہوئی ہے۔ اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ اس روش کو ترک کر کے ایک مستقل نظام کے تحت سی ڈی اے کے معا ملات کو چلایا جائے ۔
کمیٹی کے اجلاس میں بجلی کی موٹروں کے ذریعے غیر قانونی طور پر پانی کے استعمال کو روکنے ،برتھ سرٹیفیکیٹ بغیر تصدیق نہ جاری کرنے کی بھی ہدایت دے دی ۔ جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے افسران کی سرپرستی میں کچی آبادیوں اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے بننے کے باعث وفاقی دارلحکومت میں مختلف قسم کے مسائل نے جنم لیااوران میں دن بند اضافہ دیکھنے میں آیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.