پاکستان میں ای کامرس کا فریم ورک جلد نافذ کر دیا جائے گا‘خرم دستگیر خان
ملکی سافٹ وئیر کی ایکسپورٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو بین الاقوامی ترسیل زر کی کمپنیوں سے پاکستان لانے میں مدد حاصل ہو گی
جمعرات 26 نومبر 2015 23:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء ) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ای کامرس کا فریم ورک جلد نافذ کر دیا جائے گاجس سے ہائی ٹیک بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی، ملکی سافٹ وئیر کی ایکسپورٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو بین الاقوامی ترسیل زر کی کمپنیوں سے پاکستان لانے میں مدد حاصل ہو گی،اس سلسلے میں وزارت تجارت ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سٹیٹ بینک کے افسران پر مشتمل ایک ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے جو انتہائی قلیل مدت میں اس فریم ورک پر اپنی سفارشات پیش کرے گی جسے آئندہ ماہ حتمی شکل دے دی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے الیکٹرانک کامرس کے فریم کی تیاری کیلئے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن کے ہمراہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
ای کامرس فریم ورک میں کنزیومر رائٹس، تنازعات کے حل، آن لائن سٹورز اور سپلائی چین کے قیام ، آن لائن آرڈر کا تحفظ اور ترسیل زر کی گارنٹی سے متعلق ہدایات شامل ہوں گی،اس سلسلے میں مستقبل میں مناسب قانون سازی بھی کی جائے گی۔
ایک اندازے کے مطابق پاکستان پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز کی آن لائن ایکسپورٹ کی چھوٹی اور درمیانی صنعت سے وابستہ ہیں جنھیں بیرون ممالک سے اپنی آمدن منگوانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ای کامرس فریم ورک کے اجراء سے بین الاقوامی ترسیل زر کی کمپنیاں پاکستان میں اپنا کاروبار شروع کر سکیں گی اورترسیل زر میں آنے والے مسائل کے خاتمے سے زیادہ سے زیادہ نوجوان سروسز ایکسپورٹ کا کاروبار شروع کر سکیں گے اور پے پال، ای بے، ایمیزون ، علی بابا جیسی بین الاقوامی ای کامرس کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی۔آئندہ ماہ نیروبی میں ہونے والے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے اجلاس میں بھی عالمی ای کامرس پر گفت وشنید کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.