ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان کل ہفتہ کو کیا جائے گا
جمعہ 27 نومبر 2015 14:52
اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے آئندہ سالانہ انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان کل ہفتہ کو کیا جائے گا، پولنگ 30 دسمبر کو فیڈریشن ہاؤس کراچی میں ہوگی۔ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک کے مطابق تمام صوبائی گروپ چیئرمین اور دیگر سینئر تاجر رہنما لاہور میں 20 رکنی کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جو ہفتہ کو ہوگا ۔
اجلاس میں سینئر نائب صدر کی ایک نشست اور 10 نیب صدور بشمول وومن نائب صدر کے لئے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سارک کے تاحیات رکن عبدالرؤف عالم گروپ سے صدارتی الیکشن لڑنے کے لئے پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں۔(جاری ہے)
گلگت بلتستان، بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، وفاقی علاقے اور فاٹا سمیت ملک بھر سے متعدد تاجروں نے کور کمیٹی کو اپنی درخواستیں جمع کرائی ہیں جو تمام صوبوں سے موزوں امیدواروں کا انٹرویو کرے گی۔
چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ایس ایم منیر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ ملک بھر میں چیمبرز، اندراج شدہ تاجر تنظیموں اور انجمنوں کے حالیہ سالانہ انتخابات میں 90 فیصد نشستیں پہلے ہی جیت چکا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.