پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کیخلاف سیریز کھیلنے کی تحریری حکومتی اجازت مل گئی
جمعہ 27 نومبر 2015 15:10
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27نومبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کیخلاف سیریز کھیلنے کی تحریری حکومتی اجازت مل گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق سیریز کی اجازت کا حکومتی خط بورڈ کو موصول ہوگیا ہے جس میں حکومت کی جانب سے سری لنکا میں سیریز کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا ہے ۔دونوں ٹیموں کے مابین 3ون ڈے اور 2ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل ممکنہ سیریز دسمبر کے تیسرے ہفتے میں شروع ہوگی۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کل بیرون ملک دورے سے قبل پاک بھارت سیریز کی اجازت دے دی تھی تاہم چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ بورڈ کو ابھی اس حوالے سے کوئی تحریری اجازت نامہ موصول نہیں ہوا ہے ۔ پی سی بی کے مطابق اب بال بھارت کے کوٹ میں ہے جہاں سے ابھی تک کوئی گرین سگنل نہیں مل رہا اور کشمکش کی صورتحال برقرار ہے ، واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے بھارتی حکومت کی جانب سے اجاز ت ملنے کی خبر نشر کی تو اگلے چند گھنٹوں میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ اس بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کی جاسکا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.