اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے،پاکستان اسلام ،کلمہ طیبہ کے نام پر بنا تھا،سراج الحق
منبر ومحراب کے ذریعے علماء کرام کو اقامت دین،بدی کے خاتمے ،نیکی کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا،امیر جماعت اسلامی
جمعہ 27 نومبر 2015 17:56
ہالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے،پاکستان اسلام ،کلمہ طیبہ کے نام پر بنا تھا،لبرل پاکستان کا نعرہ عوام کا نہیں امریکہ کا ہے،نواز شریف سمیت جب بھی کوئی حکمران امریکہ کے دورے سے واپس آتا ہے تو پھر اسے یہی سبق پڑھایاجاتا ہے۔
علم روشنی ہے اور جہالت اندھیرا ہے،جس علم میں معرفت الاہی مل جائے وہ ہی حقیقی علم ہے۔ منبر ومحراب کے ذریعے علماء کرام کو اقامت دین،بدی کے خاتمے اور نیکی کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعتہ العلوم الاسلامیہ منصورہ ہالا میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
جس میں طلباء ،اساتذہ سمیت عوام الناس بڑی تعداد میں شریک تھے۔
اس موقع پر مرکزی نائب امراء اسداﷲ بھٹو، راشد نسیم، صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ ودیگر مقامی،صوبائی قائدین بھی موجود تھے۔ جبکہ ضلعی امیر حافظ لطف اﷲ بھٹو اور سیکریٹری ادارہ عبدالوحید قریشی نے خطباء استقبالیہ اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ جس علم کے نتیجے میں بندے کا اﷲ سے تعلق نہیں بڑھتا وہ جہالت ہے،علم وہی ہے جو دنیا وآخرت میں بندے کی کامیابی اور نجات کا ذریعہ بنے۔ اسلامی پاکستان ہمارا نظریہ اور خوشحال پاکستان ہمارا نعرہ ہے، کارکنان آئندہ انتخابات کی تیاریاں اور اسلامی پاکستان وخوشحال پاکستان سلوگن کو اپنی انتخابی مہم کا مرکز ومحور بنائیں تاکہ بانی پاکستان قائد اعظمؒ کا اسلامی ،جمہوری اور فلاحی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کو جب بھی اقتدار ملاتو ہم انشااﷲ تعلیم مفت اور ایک نصاب تعلیم بنائیں گے،جس میں ایک عام آدمی سے لیکر صدر پاکستان کا بچہ بھی یکساں تعلیم حاصل کرے گا۔ دریں اثناء انہوں نے جامعہ منصورہ کے صدر مدرس شیخ الحدیث آگا محمد مینگل کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی عیادت اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.