آج ہر کوئی بیڈگورننس کابھانڈاپھو ڑ رہا ہے‘ عدالت عظمیٰ نے اپنے ریمارکس میں جو کہا حکمران اس کی تردید نہیں کرسکتے
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء سرفرازخان نیازی کا بیان
جمعہ 27 نومبر 2015 18:47
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء سرفرازخان نیازی نے کہا کہ آج ہر کوئی بیڈگورننس کابھانڈاپھو ڑ رہا ہے۔عدالت عظمیٰ نے اپنے ریمارکس میں جوکچھ کہا حکمران اس کی تردید نہیں کرسکتے ۔ اگرحکومت نے آئی ایس پی آر کی نصیحت کوسنجیدگی سے لیا ہوتاتوشاید عدالت عظمیٰ کولب کشائی کی ضرورت پیش نہ آتی ۔
حکمران اپنے آپ کوآئین اورقانون سے ماورا سمجھنا چھوڑدیں،اگرنیب نے کسی مصلحت یادباؤ کے تحت حکمران ٹولے کااحتساب نہ کیا تو اس صورت میں عوام اپنے ووٹ سے موروثی سیاست کے پرخچے اڑادیں گے ۔حکمران یادرکھیں کرپشن کاپیسہ انہیں ہضم نہیں ہوگاکیونکہ عمران خان نے پاکستانیوں کوبیدارکردیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ جس ملک میں جمہوریت ہووہاں حکمرانوں کوعوام کے روبروجوابدہی اوراحتساب کاڈر ہوتاہے مگرشریف برادران فیصلے کرتے وقت عوام ،پارلیمنٹ اورآئینی اداروں کوبائی پاس کررہے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.