نیشنل بُک فاؤنڈیشن اشاعت کتب کے حوالے سے تاریخ رقم کر رہا ہے،محمود شام
”امن انقلاب بذریعہ کتاب“ این بی ایف کی منزل ہے، ڈاکٹر انعام الحق جاوید
جمعہ 27 نومبر 2015 19:11
اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن نوجوانوں، طلبہ اور عام شائقینِ کتب کی پسندکے موضوعات پر جس بھر پور اور منظم انداز میں کتب شائع کر کے ایک تاریخ رقم کررہا ہے۔ مرکزی بُک شاپ میں ہزاروں کتب کا متنوع ذخیرہٴ علم و حکمت ,قارئین کے لیے خصوصی کشش رکھتا ہے۔ یہ باتیں نامور مصنف و کالم نگار، صحافی اور کئی کتابوں کے مصنف محمود شام نے این بی ایف کے دورے کے موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید سے ملاقات کے دوران کیں۔
اس موقع پر سیکرٹری این بی ایف آفتاب سومرو اور ڈپٹی ڈائریکٹر افشاں ساجد بھی موجود تھیں۔ ایم ڈی نے جناب محمود شام کو ادارے کے مقاصد، مجموعی کارکردگی، اور فروغِ کتب بینی کے سلسلے میں جاری بہت سے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ این بی ایف کے ملک بھر میں موجود 25آؤٹ لیٹس کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا گیا ہے اور کتب کی فروخت کے لیے سائیٹفک میکنزم کا اجراء کر کے رفتارِ فروخت میں اضافے کو ممکن بنایا گیا ہے ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے کہا کہ”امن انقلاب بذریعہ کتاب“ این بی ایف کی منزل ہے۔
معزز مہمان نے ترجمہ نگاری، اسلامی علوم کی کتب، کتابوں کی سیل، مارکیٹنگ اور اشاعتی منصوبوں کے حوالے سے مثبت تجاویز دیں جن کا ایم ڈی نے خیر مقدم کیا۔ جناب محمود شام نے این بی ایف کی بُک شاپ، نیشنل بُک میوزیم، ریڈرز کلب، بُک پارک سمیت سنگل سٹون بُک، وال کلاک، ٹیکسٹ بکس اور دیگر تمام شعبوں کا دورہ کیا اور وزیٹربُک میں اپنے تاثرات قلم بند کرتے ہوئے لکھا کہ این بی ایف میں کتابوں کا ایک حیرت کدہ آباد ہے جہاں کتب بینی کے فروغ کے لیے قابلِ قدر کام ہو رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.