خرم نواز گنڈاپور عوامی تحریک کی بلدیاتی انتخابی مہم میں (کل)خصوصی شرکت کرینگے‘اجمل چوہدری
جمعہ 27 نومبر 2015 22:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد سٹی کے صدر اجمل چوہدری ،نائب صدر اعبدالواحد بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور کل 28نومبر کواسلام آباد میں عوامی تحریک کے نامزد اور حمایت یافتہ امیدواروں کی الیکشن مہم میں خصوصی شرکت کریں گے۔
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزاسلام آباد میڈیاسیل میں مرکزی رہنماؤں کا انتخابی کارنر میٹنگ میں شرکت کے شیڈوول کی تفصیلات سے صحافیوں کوآگاہ کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کے ہمرا صدر شمالی پنجاب بریگیڈیر(ر)مشتاق احمد ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی،ابراررضاایڈووکیٹ، فاروق بٹ ،میڈیا کوآرڈینیٹرغلام علی خان بھی ان کے ہمرا ہوں گے۔خرم نوازگنڈاپور دن 11بجے گاؤں سنیاڑی یونین کونسل 50گولڑہ شریف ،دن 1بجے ای الیون مرکز،3بجے گولڑہ شریف،04بجے یونین کونسل راول ٹاؤن،شام 07بجے جی نائن ٹو میں کارنر میٹنگز سے خطاب اور امیدواروں اور کارکنان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.