پاکستان دولت مشترکہ کی جمہوریت ، آزادی ، امن اور قانون کی حکمرانی کی اقدار کیلئے پرعزم ہے
وزیر اعظم کی بیرونس پیٹریسیا سکاٹ لینڈ کو دولت مشترکہ کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد
ہفتہ 28 نومبر 2015 15:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بیرونس پیٹریسیا سکاٹ لینڈ کو دولت مشترکہ کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دولت مشترکہ کی جمہوریت ، آزادی ، امن اور قانون کی حکمرانی کی اقدار کیلئے پرعزم ہے ۔
(جاری ہے)
دولت مشترکہ کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر بیرونس سکاٹ لینڈ سے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں انہوں نے پیٹریسیا کو دولت مشترکہ کے جنرل سیکرٹری کا انتخاب جیتنے پر مبارکباد پیش کی ۔
وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کی جمہوریت ، آزادی ، امن اور قانون کی حکمرانی کیلئے پرعزم ہے ۔ بیرونس سکاٹ لینڈ نے انتخاب کے دوران پاکستان کی جانب سے حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ اہم رکن ہے اور وہ باہمی مفاد سے متعلقہ تمام امور پر مل جل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ وزیراعظم نے بیرونس سکاٹ لینڈ کو وقت کی دستیابی پر فوری پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔مزید اہم خبریں
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.