بھارتی حکومت کی انتہا پسندی جاری،عالمی تجارتی میلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے سٹالز پر پابندی عائد کردی

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:42

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) بھارتی حکومت اور انتہا پسندوں کا نفرت انگیز رویہ جاری ،عالمی تجارتی میلے کے آخری روز پاکستان اور بنگلہ دیش کے 99 سٹالز لگانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے مالکان کو 50,50ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اورسٹالز کیلئے لائے گئے سامان کو بھی ضبط کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز نئی دہلی میں جاری عالمی تجارت میلے کے آخری روز بھارتی حکومت نے نفرت انگیزی رویہ اختیار کرتے ہوئے پاکستان اور بنگلہ دیش کے 99 سٹالز لگانے پر پابندی عائد کر دی،انتظامیہ نے سٹالزپر پہلے سے لگے سامان کو ضبط کرتے ہوئے مالکان کو گیٹ پاس دینے سے انکار کر دیا اور ان پر 50,50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا،انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تاجروں نے مطلوبہ نمبر حاصل کئے بغیر سٹالز لگائے ہیں ،انتظامیہ نے مالکان کو سامان اٹھانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ عائد کیا گیا جرمانہ ادا ہونے کے بعد ہی سٹالز پر لگے سامان کو مالکان کے حوالے کیا جائیگا اور گیٹ پاس جاری کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :