کے الیکٹرک نے انڈس اسپتال کے لیے ترجیحی بنیادوں پر KV 132 کنکشن اسکیم کی منظوری دیدی
ہفتہ 28 نومبر 2015 20:24
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) کے الیکٹرک نہایت مسرت کے ساتھ یہ اعلان کرتا ہے کہ پاور یوٹیلیٹی اپنے سسٹین ایبیلٹی مینجمنٹ پروگرام کے تحت انڈس اسپتال کوترجیحی بنیادوں پر 132KV کا کنکشن فراہم کرے گی جوصرف اسپتا ل کے لیے وقف ہو گا۔ کے الیکٹرک پہلے ہی اسپتال کو رعایتی نرخوں پر بجلی فراہم کررہا ہے جہاں یہ اسپتال اپنے مریضوں کو بالکل مفت اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر خدمت فراہم کرتا ہے۔
یہ نیا پروجیکٹ انڈس اسپتال کے لئے بلارکاوٹ اور قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا ۔کے الیکٹرک اس عظیم مقصد کی بھرپور حمایت کرتا ہے کیونکہ انڈس اسپتال ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی خدمات فراہم کر رہا ہے اور اب ایک اکیڈمک میڈکل کمپلیکس بننے والا ہے۔(جاری ہے)
اس اسپتا ل میں 1,500بستروں کی گنجائش کے علاوہ آپریشن تھیٹرز اور ایک میڈیکل کالج کی توسیع شامل ہے جس کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوجائے گا۔
کے الیکٹرک کے سی ای او طیب ترین نے انڈس اسپتال کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ انڈس اسپتال اور کے الیکٹرک ترقی کی راہ میں پارٹنرز رہے ہیں اور کے الیکٹرک کو اس نیک مقصد کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اپنی سپورٹ میں اضافہ کرنے پر خوشی ہے۔کے الیکٹرک اپنے مختلف سی ایس آر اقدامات کے ذریعے ہر وقت سوسائٹی میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیاررہتا ہے اور آگے بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔اس موقع پر انڈس اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالباری خان نے کے الیکٹرک کے کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاہم کے الیکٹرک کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کے تعاون میں مزید اضافہ ہوگا اور ہم اس ملک کی اور اس ملک کے لوگوں کی دیانتداری، وقف اورذمہ داری کے ساتھ خدمت کرتے رہیں گے۔کے الیکٹرک پاکستان کا پہلا یوٹیلیٹی ادارہ ہے جو گلوبل رپورٹنگ انیشیاٹیوز کی جانب سے اپنے ماحول کی پائیداری، سماجی اور گورننس کی اقدار اور تخلیقی فلسفہ کے لیے ایک عزم کے باعث’’اے‘‘ ریٹنگ حاصل کر چکا ہے۔پاور یوٹیلیٹی دیگر غیر منافع بخش اداروں مثلاً ایس آئی یو ٹی، کڈنی سینٹر،میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر، لیڈی ڈفرن اسپتال، ٹی سی ایف، ایل آر بی ٹی اور دیگرکو بھی مفت یا ارزاں نرخوں پر بجلی فراہم کرتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.