ڈینگی پر قابوپانے کے لیے موسم سرما کے دوران تمام محکمے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں
صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور کااجلاس سے خطاب
ہفتہ 28 نومبر 2015 21:42
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ ڈینگی پر قابوپانے کے لیے موسم سرما کے دوران تمام محکمے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں تاکہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ماہ دسمبر اور جنوری کے دوران ڈینگی پر ہونے والے کام کے لیے میکرو پلان ترتیب دیں اور ان دوماہ میں ڈینگی پر ہونے والے کام سے آئندہ سیزن میں مزید مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاروہ کم برآمد ہونے کے باوجود ان ڈور او ر آ ٓوٹ ڈور ٹیمیں اپنا کام جاری رکھیں ۔ انہوں نے کہا فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیموں کی کڑی نگرانی کی جائے او ر غفلت برتنے او ر لاپروہی کا مظاہر ہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔(جاری ہے)
ہفتہ کویہ بات انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
کمشنر راولپنڈی زاہد سعید ، ڈی سی او ساجد ظفر ڈال ، اے ڈی سی جی عمران قریشی ، اے ڈی سی عارف رحیم ، ڈاکٹر محمد عمر ، ایم ڈی سالڈ ویسٹ کمپنی عرفان قریشی ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد صابر ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد رفیق ، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ٖڈیفنس سنجیدہ خانم ، ای ڈی او زراعت شاہد سجاد، ای ڈی او ایجوکیشن قاضی ظہور الحق کے علاوہ متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران اس موقع پر موجود تھے ۔ صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت راجہ اشفا ق سرور نے کہا ہے کہ ہاٹ سپا ٹ پر کڑی نظر رکھی جائے اور کیس رسپانس کو کسی صورت نظر انداز نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جن یونین کو نسلز سے ابھی تک لاروہ برآمدہو رہا ہے ان میں اینٹی ڈینگی سرگرمیاں تیز تر کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہری بھی اس جان لیوا مرض سے بچنے کے لیئے اپنے گھرو ں میں ڈینگی بریڈنگ سپاٹس نہ بننے دیں اور اینٹی ڈینگی ٹیمو ں کی طرف سے عوامی آگاہی کے پیغامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے عوام الناس کی آگاہی کے لیئے ڈینگی کے میں بارے میں حفاظتی اقدامات اور علاج کی سہولیات کے بارے میں معلومات ذرائع ابلاغ کے توسط سے عام کی جا رہی ہیں اور سنیٹری پٹرول اور ڈینگی ورکرز کے ذریعے بھی فیلڈ سرگرمیو ں کے دوران لوگوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے ۔جس سے اس وباء پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے ۔ اجلاس کے دوران ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد صابر نے راولپنڈی میں مجموعی طور پر ڈینگی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی ۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.