پیپلز پارٹی ، جمہوری اور روشن خیال پاکستان کی تعمیر کے لئے تمام مشکلات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ٗآصف علی زر داری
غیرمسلموں اور کچلے ہوئے طبقات کو مذہب کے نام پر نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ٗ بھٹو ازم نظریے کا فروغ جاری رہنا چاہیے ٗ جمہوریت کی حفاظت کرنے، جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے اور عوام کو خودمختار بنانے کی یہ جدوجہد جاری رہے گی ٗسابق صدر کا بیان
اتوار 29 نومبر 2015 16:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پارٹی ایک ترقی یافتہ، جمہوری اور روشن خیال پاکستان کی تعمیر کے لئے تمام مشکلات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
پاکستان کو ایک مکمل جمہوری اور فلاحی ریاست بنایا جائے گا جس میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تمام کوششیں اور کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھٹوازم ایک نظریے کا نام ہے اور یومِ تاسیس اس نظریے کی تجدید کا دن ہے اور پارٹی سے تعلق رکھنے والے عوام اس دن کو پورے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ اس موقع پر ہم عوام کو بااختیار بنانے، خواتین کو ان کے حقوق دلوانے، اقلیتوں کو قومی سیاسی دھارے میں لانے، جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے اور عوام کی خدمت کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.