لارڈ نذیر احمد کی صاحبزادہ حامد سعید کاظمی سے ملاقات
اتوار 29 نومبر 2015 17:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) برطانوی ہاؤس آف لارڈ ز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملکی و عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے لارڈ نذیر احمد کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا جس میں اہم سیاسی ، دینی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
اس موقع پر استقبالیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو دنیا بھر میں امتیازی رویوں کا سامنا ہے۔(جاری ہے)
اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین حل کروائے۔بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔دہشتگرد اسلام کا چہرہ مسخ کررہے ہیں۔ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی امت مسلمہ کے اتحاد میں رکاوٹ ہے۔
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اندرونی اتحاد ضروری ہے۔فرقہ واریت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے۔اقتصادی راہداری منصوبہ امید کی کرن ہے۔عالمی برادری دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے۔بھارتی سازشوں کا توڑ قومی اتحاد و یکجہتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.