نندی پور منصوبہ حکمرانوں کیلئے گلے کی ہڈی ثابت ہوگا ‘ شیخ رشید احمد
(ن) لیگ والوں کی ’’شفاف کرپشن ‘‘ضرور سامنے آئیگی ،پی پی کے تمام ریکارڈ بھی ٹوٹتے ہوئے نظر آئینگے
اتوار 29 نومبر 2015 17:58
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نندی پور منصوبہ حکمرانوں کیلئے گلے کی ہڈی ثابت ہوگا ،اپنی غلطی اور کوتاہی کو تسلیم کرنا بڑا پن ہوتا ہے لیکن حکمران اس کی اخلاقی جرات ہی نہیں رکھتے ، میرٹ اور قوانین کی پاسداری کا ڈھنڈورا پیٹنے والے (ن) لیگ والوں کی ’’شفاف کرپشن ‘‘ضرور سامنے آئے گی اور پیپلز پارٹی کے تمام ریکارڈ بھی ٹوٹتے ہوئے نظر آئیں گے ،حکومت کے دفاع میں بڑھکنے لگانے والے صرف اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے یہ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج یہ حال ہے کہ غریب کو دو وقت کیا ایک وقت کی بھی روٹی میسر نہیں لیکن وزیر خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کے حوالے سے مثبت اشاریے دے رہے ہیں ۔(جاری ہے)
آپ نے جن لوگوں سے بھاری سود پرقرضے لئے ہیں وہ کیوں نہ آپ کی جے جے کریں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی واحد حکومت ہے جو پہلے قرضے اتارنے کے لئے بھاری سود پر نئے قرضے لے رہی ہے اور اسے اپنی کامیابی سے تعبیر کیا جارہا ہے ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ تحریک انصاف اورپیپلز پارٹی کی مل کر اپوزیشن کرنے بارے اطلاعات میری سمجھ سے باہر ہیں ۔کیا پیپلز پارٹی سے اس کی توقع کی جا سکتی ہے ؟ ۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.