بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار انشااللہ کلین سوئپ کرینگے، اسلام آباد کا پہلا میئرپاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہوگا، بلدیاتی الیکشن جیت کر (ن)لیگ کی حکومت اسلام آباد کے تمام مکاتب فکر اور شہریوں کو اعتماد میں لیکر ان کی مشاورت سے اسلام آباد کے دیرینہ حل طلب مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کریگی، وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا بیان
اتوار 29 نومبر 2015 20:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29نومبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار انشااللہ کلین سوئپ کرینگے۔ اسلام آباد کا پہلا میئرپاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہوگا۔ بلدیاتی الیکشن جیت کر مسلم لیگ(ن) کی حکومت اسلام آباد کے تمام مکاتب فکر اور شہریوں کو اعتماد میں لیکر ان کی مشاورت سے اسلام آباد کے دیرینہ حل طلب مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کریگی۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ اسلام آباد میں صحت ، تعلیم ، کیپٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر شعبوں میں بہتری اور اصلاحات لانے کے ایجنڈے پر وزیر اعظم جناب محمد نواز شریف کی ذاتی دلچسپی ہمارے لیے خوش آئندہے، اور ان حل طلب مسائل کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے ان کی سپورٹ ہماری لیے باعث تقویت ہے۔(جاری ہے)
ڈاکٹر طار۱ق فضل چوہدری نے مزیدکہا کہ ہم اسلام آبادمیں ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔
ہم صرف اسلام آباد کی سڑکیں ، لائٹس، پارک درست کرنے کی بات نہیں کر رہے، ہم اسلام آبادکو یکسر طور پر جدید ترین شہر بنانے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم محمد نواز شریف کی رہنمائی میں وزارت کیڈ اپنی تمام تر توانائی سے اسلام آباد کے شہری اور دیہی حلقوں میں وہ تاریخی اقدامات کرنے جارہی ہے جس سے لوگ وزیر اعظم جناب محمد نواز شریف کے اِس دور کو سالہاسال یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پچھلے نتائج میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو شاندار کامیابیاں حاصل ہوئیں اسی طرح انشااللہ اسلام آباد کے عوام بھی ثابت کردینگے کہ اسلام آباد میں شیر رہتے ہیں اور شیرہی کامیاب ہوکر اسلام آباد میں تعمیر اور ترقی کی نئی تاریخ رقم کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.