وزیراعظم نواز شریف ہوں یا عمران خان کسی کو ووٹر سے رابطے سے کیسے روکا جا سکتا،خواجہ سعدرفیق
پیر 30 نومبر 2015 13:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) سعدرفیق بھی عمران خان کی حمایت میں بول پڑے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ہوں یا عمران خان کسی کو ووٹر سے رابطے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟، الیکشن کمیشن ایسے قوانین نہ بنائے جو ٹوٹ جائیں،جماعت اسلامی کو ایک لبرل جماعت کے ساتھ اتحاد مبارک ہو، لوگ ریلیوں میں تماشہ دیکھنے تو آ جاتے ہیں لیکن ووٹ نہیں دیتے عوام صرف کام کرنے والوں کو ووٹ دیتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کام کرنا چاہتی ہے لیکن سیاسی یتیم اسے ایسا نہیں کرنے دینا چاہتے۔(جاری ہے)
ہم نے انتخابی منشور میں عوام سے جو وعدے کئے ہیں انہیں پورا کررہے ہیں اور انشا اللہ جب عوام کی عدالت میں جائیں گے تو سرو خرو ہوں گے۔
اب تک ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ (ن) درست راستے پر گامزن ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام اپنے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو سیاسی آزادی کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور سراج الحق کو کراچی میں ریلی نکالنے سے روکنا مناسب نہیں تھا۔ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق بارے نظر ثانی کرے۔ الیکشن کمیشن ایسے قوانین نہ بنائے جو ٹوٹ جائیں۔ نواز شریف ہوں یا عمران خان کسی کو ووٹرز سے رابطے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو ایک لبرل جماعت کے ساتھ اتحاد مبارک ہو،جماعت اسلامی فیصلہ کر لے کہ وہ رائٹ ونگ کی جماعت ہے یا لبرل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ ریلیوں میں تماشا دیکھنے تو آ جاتے ہیں لیکن ووٹ نہیں دیتے،عوام صرف کام کرنے والوں کو ووٹ دیتے ہیں اور جس کا ثبوت بلدیاتی انتخابات کے دو مراحل میں سامنے آ چکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.