مردان یونیورسٹی کا پروفیسر راولپنڈی سے یونیورسٹی جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا، چار دن گزرنے کے باوجود کوئی سراغ نہ لگ سکا
گھروالے اور دوست احباب سخت پریشان ، پولیس بھی تاحال کوئی سراغ نہ لگا سکی
پیر 30 نومبر 2015 19:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) مردان یونیورسٹی کا پروفیسر راولپنڈی سے یونیورسٹی جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا، چار دن گزرنے کے باوجود کوئی سراغ نہ لگ سکا، گھروالے اور دوست احباب سخت پریشان ، پولیس کو رپورٹ کر دی گئی تاہم پولیس بھی تاحال کوئی سراغ نہ لگا سکی۔تفصیلات کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے لیکچرار پروفیسر ملک رمیز عابد راولپنڈی آئے جہاں انہوں نے اپنے دوستوں اور یہاں موجود بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں کے بعد انہیں راولپنڈی سے مردان کے لئے بس پر سوار کیا گیا لیکن اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگئے اور ان کا موبائل فون بھی بند ہوگیا۔ پروفیسر رمیز عابد جن کا تعلق مظفرگڑھ کے علاقہ سے ہے کافی عرصہ سے اس یونیورسٹی میں فرائض سرانجام دے رہے تھے تاہم ان کے بھائی ملک ماجد نے بتایا کہ انہیں کچھ عرصہ سے بعض حلقوں کی طرف سے دھمکیاں دی جارہی تھیں جس کے بارے میں انہوں نے اپنے گھروالوں اور دوست احباب کو بھی آگاہ کیا تھا تاہم وہ ان سے خوفزدہ نہ ہوئے اور اپنے فرائض جاری رکھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.